بلوچستان کے علاقے مستونگ میں مسافر کوچ اور کار میں تصادم سے خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے۔
لیویز حکام کے مطابق کوچ اور کار میں ٹکر کا واقعہ منگچر کے قریب پیش آیا۔
حادثے میں 5 افراد ہلاک ہوئے۔
لیویز حکام کا بتانا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 2 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔
واضع رہے کہ بلوچستان میں ٹریفک حادثات روز کا معمول ہیں جس سیہفتے میں درجنوں افراد اپنی قیمتی جانیں کھودیتے ہیں۔
ٹرانسپورٹرزان حادثات کی وجہ ناخستہ سڑکیں بتاتی ہیں لیکن بعض ماہرین ڈرائیورز کی غفلت اورٹریفک پولیس کی غفلت کو بھی قرار دیتے ہیں۔