کوئٹہ میں 3 افراد کے اغوا کیخلاف لواحقین نے احتجاجاً ایئر پورٹ روڈ بلاک کردیا

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچستان کے دارالحکومت کو ئٹہ میں ایک بااثر قبائلی شخص کے ہاتھوں 3افراد کے اغوا کے خلا ف لواحقین نے ائیر پورٹ روڈ کوٹا ئر جلا کر احتجاجا ًبند کر دیا۔

روڈ بندش کی وجہ سے کو ئٹہ کے نواحی علا قوں سے شہر اور شہر سے نواحی علاقوں اور مختلف اضلاع کو جا نے والے افراد کو سخت مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روزصبح کو ئٹہ میں احتجاجی مظا ہرین نے عسکری پیٹرول پمپ کے قریب ائیر روڈ کو ٹا ئر جلا کر بند کر دیا جس کی وجہ سے کو ئٹہ کے مضا فاتی علا قوں سے شہر اور شہر سے انہی علا قوں کو جا نے والے افراد سمیت مختلف اضلا ع کوجا نے والے افراد کو سخت مشکلات کا سامنا کر نا پڑا بلکہ خواتین اور دیگر افراد نے شہر اور نواں کلی و دیگر علاقوں تک کئی کلو میٹر تک کا سفر مجبورا پیدل طے کیا۔

اس موقع پر احتجاجی مظا ہرین کا کہنا تھا کہ ایک با اثر قبا ئلی و سیاسی شخصیت کے بھا ئی کی جا نب سے ان کے تین افراد کو اغوا کر لیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے مقدمہ کے اندراج کے لئے پولیس سے را بطہ کیا تو انہوں نے مقدمہ درج کر نے سے انکار کیا جس کے باعث وہ احتجاج کی را ہ اپنا نے پر مجبور ہو ئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے ناصرف لو گوں میں عدم تحفظ کا احساس پیدا ہوا ہے بلکہ برا در اقوام کے با ہم دست و گریبا ن ہو نے کے بھی خدشات بڑھ چکے ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ قانون نا فذ کر نے والے اداروں کی جا نب سے مذکو رہ افرادکے خلا ف کا رروائی نہیں کی جا رہی جو ما یوس کن ہے۔

بتا یا جا رہا ہے کہ واقعہ لین دین کے تنا زعہ کے با عث رونما ہوا ہے۔

مظاہرین نے ضلعی انتظا میہ و دیگر کے خلا ف نعرے با زی بھی کی جبکہ صورتحال کو دیکھتے ہو ئے رکشہ، سوزوکی اور دیگر ٹرانسپورٹ ما لکان نے سواریوں کی مجبوری کا خوف فا ئدہ اٹھا یا اور انہیں مختلف راستوں سے شہر پہنچا نے اور شہر سے با ہر پہنچا نے کے من ما نے کرا یے وصول کئے۔

Share This Article
Leave a Comment