بولان میں ٹرین پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل اے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ تنظیم کے سرمچاروں نے آج بروز منگل سبی کے قریب بولان کے علاقے مشکاف کے مقام پر کوئٹہ سے پنجاب جانے والی ٹرین جعفر ایکسپریس کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا۔

بی ایل اے ترجمان کے مطابق حملے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی چار بوگیاں پٹری سے الٹ گئیں۔

جیئند بلوچ نے کہا ہے کہ مذکورہ ٹرین میں قابض پاکستانی فوج کے اہلکار چھٹیوں پر اپنے گھروں کو واپس جارہے تھے جب بی ایل اے انٹلیجنس ونگ کی خفیہ اطلاع پر سرمچاروں نے یہ کاروائی سرانجام دی۔

ترجمان نے کہا کہ دھماکے کے نتیجے میں ان چار بوگیوں میں موجود متعدد فوجی اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ اس حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے آزاد بلوچ وطن کے حصول تک ہماری کاروائیاں جاری رہینگی۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment