عقیل بلوچ کو انکی شہادت پرسرخ سلام پیش کرتے ہیں، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے شہید عقیل بلوچ کو خراج عقیدت اور سرخ سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید سیکنڈ لیفٹیننٹ عقیل جان ایک ایماندار، مخلص اور بلوچ قومی جہد آزادی میں ایک ہمہ وقت وابستہ جہد کار تھے۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ شہید سیکنڈ لیفٹیننٹ عقیل بلوچ گیشکور ضلع آواران کے رہائشی تھے اور 2012سے بی ایل ایف کے پلیٹ فارم سے بلوچستان کی آزادی کیلئے مسلح جدوجہد میں برسرپیکار تھے۔

ترجمان نے کہا کہ انہیں نو مارچ کو پاکستانی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے ایک حملے میں شہید کیا۔

نہوں نے کہا کہ شہید عقیل بلوچ نے مختلف علاقوں اور مختلف محاذوں پر نہایت اہم خدمات سرانجام دی ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment