بلوچستان کے ضلع پنجگور اور کیچ سے پاکستانی فورسز نے سات افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔
لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت یوسف ولد حاجی اکبر، شکیل، حاجی وشدل، نواز مراد، محمد شعیب، محمد منیر اور ہمودی ولد نصیر احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ان میں سے یوسف، شکیل، حاجی وشدل، نوازمراد، محمد شعیب اور محمد منیر کو فورسز نے گذشتہ رات تحصیل تمپ کے علاقے گومازی میں گھر پر چھاپہ مارکر حراست میں لیا ہے اور چھاپے کے وقت خواتین و بچوں کو بھی ذہنی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
جبکہ ہمودی کو پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد سے گذشتہ روز شام ساڑھے پانچ بجے مسلح افراد جو سفید ویگو گاڑی نمبر BF2021 پر سوار تھے حراست میں لیا اور لاپتہ کردیا۔