پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے افغانستان کے ساتھ بلوچستان سرحد چمن،سپین بولدک کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے ٹرکوں کو افغانستان میں داخلے کی اجازت دینے کی ہدایات دی ہیں۔
ایک ٹویٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس جیسی عالمی وبا پھوٹنے کے باوجود ہم اپنے افغان بھائیوں اور بہنوں کی مدد کے لیے پوری طرح یکسو اور پرعزم ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ’میں نے چمن-سپین بولدک سرحد کھولتے ہوئے ٹرکوں کو افغانستان میں داخلے کی اجازت دینے کی ہدایات دی ہیں۔
’بحرانی کیفیت میں ہم پوری ثابت قدمی سے افغانستان کے ساتھ ہیں۔‘