کوئٹہ اور بیلہ میں گولی لگنے اور ٹریفک حادثے سے 2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

کوئٹہ اور بیلہ میں گولی لگنے اور ٹریفک حادثے سے 2افراد ہلاک ہوگئے۔

بلوچستان کے علاقے بیلہ میں اسلحہ صفائی کے دوران گولی لگنے سے زخمی شخص ہونے والا شخص چل بسا۔

تفصیلات کے مطابق پچھلے روز اسلحہ صاف کرنے کے دوران گولی لگنے سے زخمی ہونے والا ساٹھ سالہ اللہ ڈنہ خاصخیلی سکنہ ملاں احمد گوٹھ اسحاقانی بیلا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے منگل کے روز کراچی کے ایک اسپتال میں جان کی بازی ہار گئے۔

متوفی کو منگل کے روز بیلا میں سپرد خاک کردیا گیا۔

دریں اثناکوئٹہ میں ایک ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

جس کی شناخت کفیل باخلانی کے نام سے ہوگئی۔جوجمہوری وطن پارٹی سوئی کے کارکن بتائے جاتے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment