پنجگور میں فائرنگ و دیوار گرنے سے 3 افراد ہلاک، کیچ سے ایک شخص لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے پنجگور میں فائرنگ اور دیوار گرنے سے کے دو مختلف واقعات میں 3افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ضلع کیچ سے ایک شخص جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا۔

ضلع پنجگورکے چتکان بازار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے تارافیس چتکان پارک کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سیف اللہ ولد محمد اکبر سکنہ چتکان اور حضور جان ولد سردوک سکنہ تارافیس چتکان ہلاک ہوگئے۔

پنجگور میں ایک دوسرے میں واقعہ میں دیوار گرنے سے حاجی محمد کریم مینگل ولد غلام قادر مینگل سکنہ چتکاں نامی شخص ہلاک ہوگئے۔

فیملی ذرائع کے مطابق حاجی محمد کریم گھر کے سامنے کام کررہے تھے کہ اچانک بارشوں کی نمی کی وجہ سے دیوار اس کے اوپر گرگئی اور موقع پر اس وہ چل بسے۔

جبکہ ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت عثمان ولد لیاقت سکنہ کوہ پشت مند کے نام سے ہوگئی ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والے شخص کو فورسز نے گھر پر چھاپہ مارکر حراست میں لیاتھا۔

ذرائع بتارہے ہیں کہ فورسز نے چھاپے کے وقت گھر میں موجود خواتین و بچوں کو بھی شدید تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع مزید بتارہے ہیں کہ فورسز نے لاپتہ ہونے والے شخص کے بھائی کو بھی حراست میں لیا تاہم بعدازاں انہیں چھوڑ دیا گیا۔

Share This Article
Leave a Comment