اوتھل میں ٹریفک حادثہ، چیئرمین سینیٹ کا بھائی ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقے سکن اوتھل میں کوئٹہ ٹوکراچی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں پاکستان کے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے چھوٹے بھائی ہلاک ہوگئے۔

لسبیلہ انتظامیہ کے مطابق ہفتے کو اوتھل کے قریب کوئٹہ ٹوکراچی قومی شاہراہ پر سکن اوتھل کے مقام پر کراچی سے کوئٹہ جانے والی کار مخالف سمت سے آنے والے آئل ٹیکر سے ٹکراگئی۔

ان کا کہنا تھا کہ کار اور آئل ٹینکر کے ٹکر کے نتیجے میں ڈرائیور یونس شاہ موقع پرہلاک ہوئے جبکہ چیئرمین سینٹ اکے چھوٹے بھائی سالار خان سنجرانی شدید زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ سالار خان سنجرانی کو زخمی حالت میں طبی امداد کے لیے سول ہسپتال اوتھل منتقل کیا گیا، مزید علاج کے لیے کراچی منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

ضلع لسبیلہ کی انتظامیہ نے کہا کہ واقعے سے متعلق تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment