کرونا وائرس دفاعی بجٹ پر منفی اثرات مرتب کریگی،نیٹو

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

نیٹو کے سکریٹری جنرل جینس اسٹولٹن برگ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ کرونا کی وبا اتحادیوں کے دفاعی بجٹ پر بڑے پیمانے پر منفی اثرات مرتب کرے گی تاہم ان کا کہنا تھا کہ نیٹو اتحاد ان نتائج سے نمٹنے کے لیے پوری مستعدی کے ساتھ تیار ہے۔

انہوں نے ایک کلوس سرکٹ ویڈیو کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ اس وباءکے بجٹ کے لیے قلیل مدت میں بہت سی معاشی مشکلات پیدا ہوں گی لیکن میں توقع کرتا ہوں کہ اتحادیوں کو اپنے دفاعی سرمایہ کاری کے معاملے میں اپنے وعدوں پر قائم رہنا ہے۔

نیٹو ممالک نے 2024 میں دفاعی اخراجات کے لیے اپنی مجموعی جی ڈی پی کا 2 فی صد مختص کرنے کا وعدہ کیا۔ نیٹو کے نو رکن 9 ممالک نے سنہ 2019ءمیں اس اعلان پر عمل درآمد شروع کیا تھا۔

اسٹولٹن برگ نے اعلان کیا کہ وہ برسلز میں 2 اور 3 اپریل کو طے شدہ اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس منعقد کرنے کی امید کرتے ہیں لیکن اس اجلاس کے انعقاد کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ ہم اب اس بات کا اندازہ کر رہے ہیں کہ آیا ہم اسے اپنی موجودگی میں معمول کے مطابق ذاتی طور پر منظم کریں گے یا ہم اس کے انعقاد کے لیے کوئی اور راستہ تلاش کریں گے۔

Share This Article
Leave a Comment