سبی: بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ نواب باروزئی کے بھائی پر حملہ،3افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے سبیمیں لونی روڈ پر بلوچستان کے سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ نواب غوث بخش خان باروزئی کے بھائی نوابزادہ میر بارو خان باروزئی پرمسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں تین افرادہلاک ہوگئیجبکہ نوابزادہ بارو خان باروزئی سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں دو کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب غوث بخش خان باروزئی کے بھائی نوابزادہ میر بارو خان باروزئی اپنے محافظوں کے ہمراہ فاتحہ خوانی کرنے جارہے تھے کہ لونی روڈ پر مخالف فریق نے ان پر حملہ کردیا ہے۔اور دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا۔

واقع کی اطلاع ملتے ہی بھاری پولیس فورس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

حملے کے نتیجے میں نوابزادہ بارو خان باروزئی سمیت سات افراد شدید زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو سول ہسپتال سبی اور سی ایم ایچ سبی منتقل کیا گیا جہاں پر تین ساتھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ہلاک ہونے والوں میں ملک عزیر اللہ سامیزئی،عمران صافی اور اختر مرغزانی شامل ہیں۔

جبکہ زخمیوں میں نوابزادہ بارو خان باروزئی،مرید خان،محمد اشرف اور محمد اسحاق باروزئی شامل ہیں جن کو سول ہسپتال میں طلبی امداد کے بعد سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا جہاں انھیں طبی امداد فراہم کیا جارہا ہے۔

زخمیوں میں دو کی حالات نازک بتائی جارہی ہے۔

واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس نے واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لیا ہے اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردیا ہے۔

آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

واقعہ پرانی دشمنی بتائی جارہی ہے۔ لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کیا گیاہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment