ضلع کیچ اور ضلع آواران میں پاکستانی فوج پر حملے اور جانی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔
بلوچستان کے ضلع کیچ میں مسلح افرادنے فوجی چوکی پر حملہ کیا ہے۔
حملہ فوجی چوکی پر ضلع کیچ کے علاقے دشت میں نوکیں راہ کے مقام پر قائم فوجی چوکی پر کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حملے میں فورسز کو نقصان کا سامنا رہا ہے تاہم اس کی تصدیق باضابطہ طور پر نہیں ہوا ہے۔
اسی طرح بلوچستان کے ضلع آواران میں بھی فورسز پر حملے کی اطلاعات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آواران کے علاقے جھاؤ کوہڑو میں پاکستانی فوج کے کیمپ پر حملہ ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق حملہ آور وں نے فورسز پر راکٹ لانچر اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے جو کیمپ کے اندر گرے۔
ذرائع بتارہے ہیں کہ مذکورہ حملے میں فورسز کو نقصان سامنا رہا ہے تاہم حکام کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔
دونوں کی حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔
خیال رہے کہ مذکورہ علاقوں میں بلوچ آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں۔