اوتھل میں گھر کی چھت گرنے سے 3 بچے ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے اوتھل میں گھر کی چھت گرنے سے تین بچے ملبے تلے دب کرہلاک جبکہ 2افراد شدید زخمی ہوئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ یہ افسوسناک حادثہ اوتھل کے علاقے دیرجا گوٹھ شفیع محمد شاہوک میں پیش آیا۔

جہاں خستہ حال گھر کی چھت گر نے سے ملبے تلے دب کر تین بچے ہلاک جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔

ملبہ ہٹا کر زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

TAGGED:
Share This Article
Leave a Comment