خاران میں فورسز کے ہاتھوں ایک شخص جبری طور پرلاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

مقبوضہ بلوچستان کے علاقے خاران سے قابض پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں نے ایک شخص کو جبری گمشدگی کے بعد لاپتہ کردیا۔

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت آحمد ملازئی ولد محمد اشرف ملازئی کے نام سے ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یکم جنوری کی رات کو خاران کے مختلف علاقوں میں قابض پاکستانی فورسز اور انٹیلی جنس کی جانب سے کی گئی سرچ آپریشن کے دوران خاران کے جنوبی کلان کے ایریا میں آحمد بلوچ ملازئی کے گھر پر چھاپہ لگاکر انہیں جبری طور پر حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

واضع رہے کہبلوچستان ایک دور دراز اور وسیع و عریض علاقہ ہے جہاں بروقت خبریں نہیں پہنچ پاتی ہیں۔اسی لئے خاران میں فورسز آپریشن کے دوران لاپتہ ہونے والے احمدبلوچ ملازئی کی جبری گمشدگی کی خبر ہمیں آج موصول ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق احمد ملازئی 8 سال قبل لاپتہ ہونے والے آصف سہیل اور گزشتہ سال سے لاپتہ غیاث بلوچ کا قریبی رشتہ دار ہے۔ مذکورہ خاندان سے جبری گمشدگی کا شکار یہ تیسرا شخص ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment