گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں ناکارہ جہازوں کی آمد پر پابندی عائد

0
499

بلوچستان کی حکومت نے کورونا وائرس کے خدشے کے پیشِ نظر گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں ناکارہ بحری جہازوں کی آمد پر پابندی لگا دی ہے۔

اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل محکمہ ماحولیات بلوچستان کے دفتر سے جاری کردہ ہینڈ آو¿ٹ میں کہا گیا ہے کہ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں ناکارہ جہازوں کے لنگر انداز ہونے پر چار ہفتوں کے لیے احتیاطاً پابندی عائد کی گئی ہے۔

ان کے مطابق یہ پابندی کورونا وائرس کی روک تھام اور محنت کشوں کی صحت اور تحفظ کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے لگائی گئی ہے۔

پابندی ختم ہونے کے بعد تمام ناکارہ بحری جہازوں کو گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں لنگر انداز ہونے کے لیے حکومت بلوچستان کے متعلقہ محکموں سے مکمل اجازت نامہ اور کلیئرنس سرٹیفکیٹس کے ساتھ بحری جہاز کے عملے کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here