لسبیلہ: دو گروہوں میں تصادم سے 10افراد زخمی،3 کی حالت تشویشناک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے لسبیلہ کے پہاڑی علاقے سب ڈویژن کنراج میں میراجی قبیلے سے تعلق رکھنے والے دو گروپس میں پہاڑی سے نکلنے والی مخصوص پتھر کی ملکیت پر تصادم کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے جن میں 3 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

ڈسٹرکٹ لسبیلہ کے پہاڑی سب ڈویژن کنراج کی آخری علاقائی حدود شمالی کنراج کے گوٹھ حاجی عبدالرحیم میراجی کے قریب پہاڑ سے نکلنے والی معدنیات کی ایک مخصوص قسم کا پتھر جس کو مقامی زبان میں (چیرولی)کے نام سے پکارا جاتا ہے کی ملکیت پر میراجی قبیلے سے تعلق رکھنے والے دو گروہوں میں تصادم کے باعث سات افراد زخمی ہوگئے۔

جنکی شناخت رحیم بخش ولد پیربخش عبدالواحد ولد عبدالرحمن کفایت اللہ ولد عبدالرحیم عبدالرشید ولد محمد حسن عبدالحمید ولد محمد حسن غلام محمد ولد محمد نور اور عبدالشکور ولد محمد انور اقوام میراجی کے ناموں سے ہوگئی۔

زخمیوں میں تین افراد جن کے نام کفایت اللہ عبدالرشید اور عبدالحمید بتائے جاتے ہیں کی حالت تشویشناک ہے جن کو کنراج سے جام غلام قادر ہسپتال حب منتقل دیا گیا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment