پاکستان: ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گھر میں آتشزدگی سے7 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے علاقے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایک گھر میں آگ لگنے سے 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاؤں میں ایک گھر میں آگ لگنے سے 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہہلاک ہونے والے افراد میں 5 بچیاں بھی شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ گھر میں لگی آگ پر بھی قابو پالیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ گھر میں آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے البتہ ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ کو آگ لگنے کی ممکنہ وجہ قرار دیا جارہا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment