زیارت میں کنویں سے 5 سال پرانی لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے علاقے زیارت میں زندرہ کے مقام پر کنویں سے سالوں پرانی لاش برآمد ہوئی ہے۔

زیارت کے تحصیلدار نوراحمد کاکڑنے بتایا کہ لاش کنویں میں کام کرنے والے مزدوروں کو ملی ہے جو کہ 4 سے 5 سال پرانی ہے۔جسے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اب تک نہ لاش کی شناخت ہوسکی ہے اور نہ ہی قتل کی وجوہات معلوم ہوسکے ہیں۔

بلوچستان میں نامعلوم افراد کی لاشیں اکثر ملتی رہتی ہیں جن کی ڈی این اے کئے بغیر عدم شناخت کی وجہ سے لاوارث قرار دیکر دفنا دیا جاتاہے۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنزکے وائس چیئرمین ماماقدیر بلوچ نے اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ بلوچستان کے پشتون علاقوں میں جو لاشیں مل رہی ہیں وہ جبری لاپتہ بلوچوں کی ہوسکتی ہیں جنھیں پاکستانی فورسز قتل کے بعد جان بوجھ کر پشتون علاقوں میں پھینک رہی ہیں تاکہ دنیا اور ہمیں گمراہ کیا جاسکے۔

انھوں نے کہا ان لاشوں کو بغیر ڈی این اے کے دفنانے کی بجائے ہر لاش کی ڈی این اے کے ذریعے شناخت کی جائے کیونکہ بلوچستان سے ہزاروں لوگ جبری لاپتہ ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر لاشیں مل رہی ہیں بعض مقامات پر ایک سے زیادہ لاشیں بھی مل چکی ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment