پاکستان بلوچستان کے 500 ارب ڈالر کے ذخائر کسی کو دینے کا مختارنہیں، ثنابلوچ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے رکن بلوچستان اسمبلی ثنابلوچ نے کہاہے کہ اسلام آباد خفیہ اوریکطرفہ فیصلہ کرکے بلوچستان کا500ارب ڈالر کے ذخائر کسی کو دینے کا مختار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان چھوٹا صوبہ نہیں پاکستان کا %64 فیصد رقبہ ہمارے زمین و سمندر پرمشتمل ہے۔ریکوڈک معاہدہ سے قبل ا س کو ملک بھر بالخصوص بلوچستان کے عوام کیلئے مشتہر کیا جائے۔

اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کا بیان ریکوڈک کے حوالے سے مبہم اور آئین وسپریم کورٹ کے فیصلہ کے بر خلاف ہے۔ بلوچستان کا 500 ارب ڈالر کے سونے و تانبے کے ذخاہر کو اسلام آباد خفیہ اور یکطرفہ فیصلہ کرکے کسی کو دینے کا مختار نہیں ہے۔ معاہدہ اور اسکے تمام شق پر کھل کر عوام و اسمبلیوں کو بتانا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پسماندگی کی وجہ اسلام آباد کی استحصالی پالیسیاں ہیں جو 500 ارب ڈالر کے ریکودک کے خفیہ معاہدہ سے واضع ہے۔

Share This Article
Leave a Comment