کوئٹہ : میڈیکل کالجز کے طلبا کا احتجاجی کیمپ 23ویں روز بھی جاری رہی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

کوئٹہ میں میڈیکل کالجز کے طلباء کی جانب سے احتجاجی کیمپ 23ویں روز بھی جاری رہی۔

طلباء کا کہنا ہے کہ 25نومبر کے فیصلے پر عدالتی کارروائی کرکے ہمیں عدالت اس ٹیسٹ سے چھٹکارہ دلاسکتا ہے لیکن اس کے برعکس ہماری رجسٹریشن اور غیر قنانی طریقے سے ہمارا ٹیسٹ لینا حکومت بلوچستان ذمہ دار ہے چونکہ ہم اپنے اس پریس کانفرنس سے توسط سے یہ آگاہی دینا چاہتے ہیں کہ ہمارے مطالبات کو عدالتی فیصلے سے جلد تسلیم کیا جائے تاکہ ہمارے وقت اور Durationمیں کوئی کمی نہ آئے جس سے ہم سخت تشویش میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی نمائندوں کی طرف سے اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے جو عقل سے بالاتر ہے جس سے حکومتی نمائندے یہ ظاہر کررہے ہیں کہ ہمیں ان کالجز سے کوئی دلچسپی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے دست بندی کرتے ہیں کہ وہ پی ایم سی سے پیش درفت کرکے ان کالجز کے طلباء کو بغیر کسی ٹیسٹ کے رجسٹرڈ کرے تاکہ ہم اپنے میڈیکل ایجوکیشن جاری کرسکے۔ہم نے بار ہا حکومت سے مخاطب ہوکر اپنے جائز مطالبات کو سامنے رکھا لیکن وہ اپنی ہٹ دھرمی کی وجہ سے کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی۔آج ایک بار پھر حکومت بلوچستان اور ہیلتھ سیکرٹری سے مخاطب ہوکر کہتے ہیں کہ ہمارے لئے رکاؤٹیں کھڑی کرنے کے بجائے ہمیں باقاعدہ پی ایم سی سے رجسٹرڈ کرکے بلوچستان میں صحت اور تعلیم کو آگے گامزن کریں۔

Share This Article
Leave a Comment