بلوچ قوم دوست اور آزادی پسند رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ چین کی بحر ہ بلوچ میں سامراجی عزائم کے ساتھ موجودگی علاقائی اور بین الاقوامی طاقتوں کے لیے ایک حقیقی خطرہ ہے۔اگر انہوں نے پاکستان اور چین کے خطرناک عزائم کا ادراک نہ کیا تو انہیں بلوچ قوم سے زیادہ نقصان کا سامنا ہوگا۔
انہوں نے کہا بلوچ قوم نے ابتدا سے ہی اس خطرے کو بھانپ لیا تھا اور تسلسل کے ساتھ مزاحمت کر رہے ہیں۔ اگر عالمی طاقتوں نے سمندری راستوں پر تسلط حاصل کرنے کے چینی منصوبوں کا سدباب نہیں کیا تو اس کے دنیا کے لیے تباہ کن نتائج ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہی وقت ہے کہ علاقائی اور عالمی طاقتیں اپنے حقیقی اتحادیوں کا انتخاب کریں۔