بلوچستان کے ضلع پنجگور سے لاپتہ ہونیوالے دو افراد کو پاکستان فوج نے پولیس کے حوالے کردیا ہے۔
دونوں افراد کی شناخت بہزاد اور مسعود کے نام سے ہوئی ہے۔ جن میں بہزاد دلاوری کو 30 نومبر جبکہ مسعود کو 1 نومبر کو حراست میں لیا گیا تھا۔
لاپتہ ہونے والے دونوں افراد کو گذشتہ روز پنجگور میں پولیس کے حوالے کیا گیا تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا ان پر کس نوعیت کے کیسز لگائے گئے ہیں۔
پولیس حوالگی کی تصدیق کرتے ہوئے بہزاد کے بھائی بیروز نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پہ کہا کہ ڈیڈھ ما قبل لاپتہ ہونے والے میرے بھائی اور کزن کو پنجگور پولیس کے حوالے کیا گیاہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔