کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد قریب دو لاکھ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read


عالمی سطح پر کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد قریب دو لاکھ ہو گئی ہے جب کہ اس وائرس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی بیماری کووِڈ 19 کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد آٹھ ہزار چار سو انیس تک پہنچ گئی ہے۔ چین میں گزشتہ برس دسمبر میں سامنے آنے والا یہ وائرس اب دنیا کے 164 ممالک میں پھیل چکا ہے۔ چین میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد قریب 81 ہزار تھی، جن میں سے 32 سو 37 افراد ہلاک ہوئے۔ اٹلی اس وائرس سے دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، جہاں مجموعی طور پر ساڑھے اکتیس ہزار افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی جب کہ یہاں قریب تین ہزار افراد اس وائرس کے نتیجے میں ہلاک ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز پاکستان میں اس وائرس کے نتیجے میں پہلی ہلاکت رپورٹ کی گئی۔

Share This Article
Leave a Comment