کوئٹہ دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیاگیا،پولیس

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ فدا حسین شاہ نے کہا ہے کہ سائنس کالج کے باہر ہونے والا دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیاگیا۔

دھماکے میں ڈیڑھ کلو گرام بارودی مواداستعمال ہوا۔ دھماکے کے مقام پر جمعیت علماء اسلام (نظریاتی) کی شہداء کانفرنس اختتام پذیر ہوئی تھی۔

یہ بات انہوں نے جمعرات کی رات بم دھماکے کی جگہ کے معائنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ دھماکے کے مقام پر سائنس کالج میں جمعیت علماء اسلام نظریاتی کی شہدا کانفرنس ہورہی تھی پروگرام کو سیکورٹی دی گئی تھی رات 9بجکر40منٹ پرتقریب ختم ہونے کے بعد دھماکہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ دھماکے میں 4افرادہلاک جبکہ 15افراد زخمی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دھماکہ کھمبے کے نیچے بارودی مواد رکھ کر ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔ دھماکے کے ہدف کے حوالے سے ابھی تحقیقات جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سال نو کے موقع پر سیکورٹی کے مربوط اقدامات کئے گئے ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment