پنجگور میں فورسز ہاتھوں ایک شخص لاپتہ، حب سے لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پنجگور میں فورسز ہاتھوں ایک شخص لاپتہ ہوگیا جبکہ حب چوکی سے سندھ کے رہائشی شخص کی لاش برآمد ہوگئی ہے۔

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں رات گئے پاکستانی فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مارکر ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

نوجوان کو پنجگور کے علاقے گرمکان سے حراست میں لیا گیا ہے جس کی شناخت شاکر ولد عبدالصمد کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق فورسز نے چھاپے کے مطابق گھروں میں موجود خواتین اور بچوں کو شدید ذہنی تشدد کا نشانہ بھی بنایا ہے۔

تاہم انتظامیہ کا موقف اس حوالے سے تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

دریں اثنامقامی میڈیا ”دی بلوچستان پوسٹ“کے مطابق بلوچستان کے صنعتی شہر حب سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے ایدھی اہلکاروں نے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

حب سول اسپتال میں لائے گئے لاش کی شناخت سندھ کے رہائشی رمیش لال ولد نند لال کے نام سے ہوئی ہے جو سندھ لاڑکانہ کا رہائشی ہے۔

پولیس کے مطابق رمیش لعل ولد نند لال گذشتہ روز کراچی سے حب کسی کام کے سلسلے میں آیا تھا تاہم آج اسکی لاش ملی ہے۔

اسپتال ذرائع نے بتایا کہ مقتول کو کھلاڑیوں کے وار سے قتل کرنے کے بعد لاش پھینک دی گئی ہے تاہم اس معاملے میں مقامی پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment