بلیدہ: سراج صالح کے قتل میں ملوث 2 مبینہ ملزمان کی گرفتاری کا دعویٰ

0
274

بلیدہ میں نوجوان سراج صالح کے قتل میں ملوث 2مبینہ ملزمان کو لیویز فورس نے گرفتارکرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کیچ کی ہدایت پر لیویز فورس بلیدہ نے سراج صالح کے قتل میں ملوث دو نامزد ملزموں کو گرفتار کرلیاہے۔

گزشتہ شب گلی بلیدہ میں قتل کیے گئے نوجوان سراج صالح کے نامزد قاتلوں جہان زیب ولد عبدالواحد سکنہ سلو اور شاہ میر ولد کریم بخش سکنہ میناز کو لیویز فورس بلیدہ نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیاہے۔

ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان بلوچ نے بتایا کہ تیسرے نامزد ملزم کی گرفتاری کے لیے لیویز بلیدہ اور کیو آر ایف کو سخت ہدایات جاری کردی گئی ہیں انشاء اللہ بہت جلد تیسرے ملزم کو بھی گرفتار کرکے متاثرہ فیملی کو مکمل انصاف فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here