کوہلو میں بااثر شخصیات کی جانب سے صحافیوں کو فون پر گالیاں دینے اور گھر سے اٹھانے کے خلاف ٹریفک چوک پر احتجاج کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو میں گزشتہ روز ایک بااثر شخصیات کی جانب سے محمد شفیع نامی صحافی کو جان سے مارنے اور گھر سے اٹھانے کی ٹیلی فون پر دھمکیاں دیں جس کے بعد صحافیوں نے بااثر شخصیات کے خلاف ریلی نکالی۔
ریلی شہر کے مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے ٹریفک چوک میں جلسے میں تبدیل ہو گیا۔
اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم عوامی مسائل اور کرپشن کے خلاف عوامی جنگ لڑ رہے ہیں جس کی بنا پر آئے روز ہمیں دھمکیاں دی جارہی ہیں ہم نے تمام تر ثبوت پولیس لیویز اور حساس اداروں کو دیئے ہیں اگر ہماری جان مال عزت کی ذمہ داری حکومت وقت اور انتظامیہ نے نہیں لیا تو ذمہ دار انتظامیہ اور ریاستی ادارے ہوں گے۔
محمد شفیع مری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ دھمکیاں دے کر چپ کرانے کی کوشش کرتے ہیں وہ ان کی بھول ہے کہ وہ حق و سچ دبائیں گے بلکہ اس سے حق و سچ کو مزید تقویت ملتی ہے یہ آزادی صحافت کی تحریک ہے اور انشاللہ یہ تحریک اپنی منزل تک ضرور پہنچے گا اس لئے جتنی بھی قربانیاں دینی پڑی انشاللہ دیتے رہیں گے اور سب سے پہلے میری جان اس تحریک کے لئے حاضر خدمت ہے۔