سراج صالح کے قتل کیخلاف تربت اور بلیدہ میں احتجاجی مظاہرے و ریلی کا اعلان

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

تربت سول سوسائٹی کی جانب سے بلیدہ میں پاکستانی فوجی اہلکار کے ہاتھوں سراج صالح بلوچ کے بہیمانہ قتل کے خلاف پریس کانفرنس کی گئی۔

گلزار دوست نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 25 دسمبر کو بلیدہ میں ایک نوجوان سراج صالح بلوچ کو بے دردی سے قتل کیا گیاہے۔

انہوں نے کہا کہ بلیدہ واقعہ کے خلاف جمعہ 31 دسمبر 11 بجے تربت چوک پر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔جبکہ ہفتے کے روز یکم جنوری 2 بجے بلیدہ گلی سے ایک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ریلی میناز اور سلو سے ہوتے ہوئے بٹ بلیدہ میں انتظامیہ کے تھانے کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کرائے گا۔

گلزار دوست نے بلیدہ،زامران اور کیچ کے باشعور عوام کو شرکت کی دعوت دی۔

انہوں نے الندور اور میناز کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ دوپہر ڈھائی اورتین بجے کراس اورمیناز چوک پر اپنی بروقت آمد کویقینی بنائیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment