کوئٹہ اور خضدار میں ٹریفک حادثے سے بچہ سمیت 2افراد ہلاک ہوگئے
بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے جمعیت روڈ پر ٹریکٹر کی ٹکر سے 8سالہ بچہ ہلاک ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ روز جمعیت روڈ پر ٹریکٹر کی ٹکر سے 8سالہ محمد شفیق ولد محمدشریف کاکڑ ہلاک ہوگیا جس کی نعش ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیاہے۔
اس سلسلے میں مزید کارروائی کی جارہی ہے۔
دریں اثنا خضدارمیں قومی شاہراہ وڈھ اورناچ کراس کے قریب کار حادثے میں ایک شخص ہلاک جبکہ تین افرادشدید زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق اورناچ کراس کے قریب کار کو حادثہ ایک شخص ہلاک جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو ریسکیو سینٹر دراکھالہ نے بروقت پہنچ کر طبی امداد دینے کے بعد خضدار ٹیچنگ ہاسپیٹل منتقل کردیا گیا ہے اور شدید زخمیوں کی حالت تشویناک بتائی جاتی ہے۔
ہلاک ہونے والے شخص اور زخمیوں کاتعلق کراچی سے ہے۔
حادثہ کے متعلق مقامی انتظامیہ تفتیش کررہی ہے۔