بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی پیراملٹری فورس ایف سی اورانٹی ناروکوٹیکس کے اہلکاروں پرفائرنگ کیا ہے جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق بدھ کے روز تربت شہر میں شاہ پور ہوٹل سے ملحق گلی میں پرانا ایجوکیشن آفس کی دیوار کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے انٹی نارکوٹکس فورس کے اہلکاروں پر فائرنگ کرکے 2 افراد کو زخمی کر دیا۔
جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ایک زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت اشراک کے نام سے ہوگئی جو پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا صوابی کے رہائشی ہیں جبکہ زخمی کی شناخت عرفان ساکن سیالکوٹ کے نام سے ہوئی ہے۔
اسی طرح دوسرا واقعہ تربت شہر میں آغا خان لیبارٹری کیسامنے پیش آیا ہے جہاں ایف سی اہلکاروں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کھول دیا۔
جس کے نتیجے میں ایک اہلکار بھاگنے میں کامیاب ہوگیا جبکہ ایک اہلکار فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوگیا۔ جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
ذرائع بتارہے ہیں زخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔