بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد نے اپنے ایک بیان میں بلیدہ میں پاکستانی فوجی اہلکاروں کے ہاتھوں بلوچ نوجوان کے سفاکانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پاکستانی فورسز کی طرف سے بلوچ نسل کشی کا تسلسل ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ باشعور طبقے کو خاموش کرنے اور ان لوگوں پر سفاکیت کا نشانہ بنانے کے لیے جو اپنے سرزمین کے قبضے کے خلاف ہیں بالخصوص ایسے بلوچ نوجوان پاکستانی ریاست کے نشانہ پر ہیں۔کسی کو ہمت نہیں کہ روزانہ کی بنیاد پر کیے گئے پاکستانی فوج کے جرائم پر اس کا محاسبہ کر ئے۔نوجوانوں کا قتل بلوچستان میں ریاستی چہرے کو مزید بے نقاب کر رہے ہیں۔سراج صالح کو اس لیے قتل کیا گیا کیونکہ وہ دوسرے نوجوانوں کی طرح ایک تعلیم یافتہ نوجوان تھے۔جنھوں نے اپنی سرزمین پر ریاست کے قبضے کو تسلیم نہیں کیا اور نشانہ بنائے گئے۔
انھوں نے کہا عالمی برادری مزید بلوچ نسل کشی کو روکنے کے لیے مداخلت کرئے۔