تربت: پاکستانی فورسز کا فائرنگ کے تبادلے میں 7 مشتبہ افراد کی ہلاکت کا دعویٰ

0
202

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں پاکستانی فورسز نے ایک آپریشن میں 7 مشتبہ افراد کی فائرنگ کے تبادلے میں ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار وں نے تربت کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا تو نامعلوم نے افراد نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کر دی۔

پولیس کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں 7 ملزمان ہلاک ہو گئے۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے امارے جانے والے افراد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیاہے۔

واضع رہے کہ بلوچستان میں فورسزکی جانب سے اس طرح کی کارروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جو مکمل طور پر جعلی ثابت ہورہی ہیں۔اوربعد ازاں ان کارروائیوں میں مارے جانے والے افرادکی نہ شناخت ظاہر کی جاتی ہے اور نہ ہی دیگر تفصیلات میڈیا کو جاری کئے جاتے ہیں۔

فورسزکی جانب سے اس طرح کے جعلیمقابلوں میں اب تک جتنے بھی افراد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے وہ پہلے سے لاپتہ تھے اور فورسز کے عقوبت خانوں میں سالوں سے قید تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here