ضلع گوادر کے ساحلی علاقے سربندن میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ہلاک جبکہ اس کا ساتھی زخمی ہوگیا۔
یہ حادثہ سربندن پرانا کراس میں پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل سوار عبدالرشید ولد اسماعیل اور عبدالرحمان الٰہی بخش ائیر پورٹ ڈیوٹی کے لئے جارہے تھے۔
تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے عبدالرشید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جبکہ عبدالرحمان کی ٹانگ ٹوٹ گئی ہے۔
ڈمپر ڈرائیور صادق ولد خدابخش موقع پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔