بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سابق چیئرمین،بی این ایم کے سابق مرکزی سیکریٹری جنرل وآزادی پسند رہنما رحیم بلوچ ایڈووکیٹ نے پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری لاپتہ راشد حسین اور غفور بلوچ کے حوالے سے سماجی ربطے کی ویب سائٹ ٹیوٹر پراپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ
پاک آرمی نے غفور بلوچ کو 26 دسمبر 2009 کو کوئٹہ سے اغوا کیا تھا۔ راشد حسین کو متحدہ عرب امارات نے 26 دسمبر 2018 کو گرفتار کیا اور جون 2019 میں پاکستان کے حوالے کیا گیا تھا۔
دونوں مغویوں کو نہ تو کبھی عدالت میں پیش کیا گیا اور نہ ہی ان کے اہل خانہ کو ان کے ٹھکانے سے آگاہ کیا جارہا ہے۔