خاران میں لیویز اہلکاروں نے ایک لڑکی کو اغوا کرنے کے بعد قتل کردیا۔
ضلع واشک کے لیویز اہلکاروں نے ایک لڑکی کو اسلحہ کے زور پر خاران شہر سے اغواء کیااورپھرقتل کرکے اس کی لاش کو دفنا دیا۔
ذرائع کے مطابق واشک کے علاقہ کلی اسفند آباد شاہوگیڑی میں تعینات لیویز اہلکار نے اپنے دیگر ساتھیوں سمیت خاران شہر میں رہائش پزیر دالبندین کے ایک رہائشی لڑکی کو گھر میں گْھس کر اسلحے کے زور پراغواء کیااور اغوا کے بعد لڑکی کو قتل کرکے لاش کو دفنا دیا۔
مقتولہ لڑکی کی اہلخانہ نے واقعہ کیخلاف خاران پولیس تھانے میں ایف آئی آر کیلئے درخواست جمع کردی تاہم ذرائع کے مطابق اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے اور نہ ہی مقتولہ لڑکی کی اغواء اور قتل کی وجہ معلوم ہوسکی ہیں۔
دریں اثنادکی میں کلی انار ناصر میں محراب خان ولد احمد خان نامی ایک شخص نے فائرنگ کرکے اپنے 40 سالہ بھابھی کو قتل کردیا۔
اسسٹنٹ کمشنر دکی حضرت ولی کاکڑ کے مطابق خاتون گل جمعہ زوجہ نقیب خان قوم زنگی خیل سکنہ کلی آنار کی لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
قتل کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارہے جارہے ہیں۔