ضلع کیچ: سری کہن میں پاکستانی فورسز ہاتھوں 4 افرادجبری طورپر لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز نے رات گئے چھاپہ مارکر دو بھائیوں سمیت چار افراد کو حراست میں لے کرجبری طور پر لاپتہ کیا ہے۔

فورسز نے چھاپہ ضلع کیچ کے علاقے سری کہن میں مارا ہے جہاں افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت بشام ولد غلام محمد،ساری ولد ابراہیم، شیراز ولد اسماعیل اور حکیم ولد غلام محمد ناموں سے ہوئی ہے۔

خاندانی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ فورسز نے رات گئے چھاپہ مارکر انہیں حراست میں لے کر لاپتہ کیا جس کے بعد ان کے حوالے سے کوئی معلومات دستیاب نہیں ہے کہ کہاں اور کس حال میں ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment