ڈیرہ مرادجمالی اورتربت میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3افرادہلاک ہوگئے جبکہ خضدار میں پاکستانی فورسز نے ایک عمر رسیدہ شخص کو حراست میں لے کر جبری طور پرلاپتہ کردیا ہے۔
بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی شہر میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر کے خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کر دیا اور فرار ہوگئے۔
اطلاعت کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی سٹی پولیس تھانہ کی حدود گولہ چوک پر واقع ایک گھر میں مسلح افراد گھس کر فائرنگ کرکے خاتون اور نائب علی نامی شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سٹی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر مقتولین کی لاشوں کو سول اسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیاگیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیاگیا تاہم واقعہ کی اصل وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
واقعہ کے متعلق مذید تحقیقات سٹی پولیس کررہی ہے۔
دریں اثنا بلوچستان کے شہر تربت میں، گوادر اسٹاپ پر حجام کی ایک دکان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ سے گھوٹکی سندھ کے رہائشی اعجاز ولد شہزادو خان زخمی ہوا تھا جو ہسپتال لے جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاکرچل بسے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گولی اس کے سر پر گولی لگی ہے۔
بتایاجاتاہے کہ حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار تھے وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایاکہ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔
یاد رہے گزشتہ روز تربت میں سیکورٹی اہلکاروں پر بھی فائرنگ سے ایک اہلکارہلاک ہوا تھا۔
علاوہ ازیں بلوچستان کے ضلع خضدار سے پاکستانی فورسز نے ایک عمر رسیدہ شخص کو حراست میں لے کر جبری طور پرلاپتہ کیا ہے۔
مذکورہ شخص کو فورسز نے خضدار کے علاقے کوڑاسک سے حراست میں لے کر لاپتہ کیا گیا ہے جسکی شناخت غلام رسول ولد حسن کے نام سے ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص ساٹھ سالہ ضعیف العمر شخص ہے جنہیں فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کیا ہے۔