ڈیرہ بگٹی اورکیچ سے پاکستانی فورسز نے 5 افرادکو حراست میں لیکرجبری طور پر لاپتہ ردیا ہے۔
ڈیرہ بگٹی سے پاکستانی فوج نے دو افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جس کے بعد ان کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے اوچ میں موزوہی کے مقام پر گھروں پر چھاپے مار کر دو افرار کو حراست میں لینے بعد پاکستانی فورسز نے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
لاپتہ کئیے گئے افراد کی شناخت رحم علی اور رمضام ولد دریحان بگٹی کے ناموں سے ہوئے ہیں۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ چھاپوں کے دوران فورسز کے اہلکاروں نے خواتین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور گھروں میں موجود اشیا بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ جبکہ دوسری جانب قوم پرست جماعت بلوچ ریپبلکن پارٹی کے میڈیا سیل کی جانب سے جاری کردی بیان میں بھی واقعہ کی تصدیق کی گئی ہے۔
دریں اثنابلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے تین افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔
لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت محمد جان ولد تاج محمد، مقبول ولد رفیق اور گنج بخش ولد عصا کے ناموں سے ہوئی ہیں۔
لاپتہ ہونے والوں کو ضلع کیچ کے نواحی علاقے کولواہ سگک سے فورسز نے گزشتہ دنوں حراست میں لے کر لاپتہ کیا جن کے بارے میں تاحال کوئی معلومات نہیں مل سکی ہے۔