کوئٹہ اور زہری سے دولاشیں برآمد

0
184

کوئٹہ اور زہری سے دولاشیں برآمد ہوگئی ہیں۔

کوئٹہ کے علاقے کوئلہ پھاٹک کے قریب سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد کرلی گئی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کوئلہ پھاٹک کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اسے ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق متوفی شکل و صورت سے نشے کا عادی لگ رہا ہے اس سلسلے میں مزیدکارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔

دریں اثناضلع خضدار کے زہری کے پیر شہر جھل سے ایک شخص کی لاش بر آمدہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق زہری شہر سے متصل پیر شہر جھل سے ایک شخص کی لاش بر آمد ہوئی ہے۔

اطلاع ملتے ہی لیویز نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال پہنچایا۔

لاش کی شناخت نوکر خان ولد ملنگ خان میراجی سکنہ نورگامہ زہری سے ہوئی ہے۔

ا سپتال ذرائع کے مطابق متوفی کی موت گلا دبانے کے باعث پیش آئی ہے۔

لیویز مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here