کورونا کے ہر مشتبہ مریض کاٹیسٹ کیا جائے ، عالمی ادارہ صحت کا مطالبہ

0
286

عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ نے یورپی ممالک کی جانب سے لاک ڈائون سخت کرنے اور عالمی اسٹاک مارکیٹس کی بدترین صورتحال کے باعث مطالبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کے ہر مشتبہ کیس کا ٹیسٹ کیا جائے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیڈروس ایدھانوم گیبری ایسس نے کہا کہ ’آپ آنکھیں بند کر کے آگ سے لڑ نہیں سکتے، ٹیسٹ، ٹیسٹ ٹیسٹ ہر مشتبہ مریض کا ٹیسٹ کریں‘۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس جس تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے اس سے حکومتیں سرحدیں بند کرنے، گھروں پر قرنطینہ میں رہنے، بڑے کھیلوں کے مقابلوں سمیت ہر عوامی اجتماع پر پابندی لگانے جیسے اقدامات پر مجبور ہوگئیں ہیں جو جنگ کے علاوہ شاذ و نادر ہی دیکھنے کو ملتے ہیں۔

سربراہ ڈبلیو ایچ او کا کہنا تھا کہ چین جہاں دسمبر میں پہلی مرتبہ کووِڈ-19 سامنے آیا تھا اس کے علاوہ دنیا بھر میں مزید ہلاکتیں اور کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ ’یہ ہمارے دور کا عالمی صحت بحران ہے‘۔

انہوں نے مزید کہنا تھا کہ ’اس قسم کے بحران انسانیت کے لیے بدترین اور بہترین چیزیں سامنے لاتے ہیں‘۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس 142 ممالک میں 6 ہزار 5 سو سے زائد افراد کی ہلاکت کاسبب بنا ہے اور ایک لاکھ 68 ہزار سے زائد افراد کو متاثر کرچکا ہے۔

تاہم چین میں صورتحال مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہے اور ووہان جو وبا کا مرکز تھا وہاں صرف 4 کیس سامنے آئے حالانکہ دنیا کے دیگر ممالک میں کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here