دکی میں آتشزدگی اور کوئٹہ میں گیس دھماکے سے ایک بچی ہلاک،7افراد جھلس کر زخمی

0
212

دکی کے ناصر آباد کے علاقے میں تبلیغی امیر حاجی عبدالوہاب حریفال کے گھر میں کمرے میں آتشزدگی کے با عث10ما ہ کی معصوم بچی ہلاک جبکہ سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز دکی کے علا قے ناصر آ باد میں تبلیغی امیرحا جی عبدالوہاب کے گھر میں ایک کمرے میں آتشزدگی سے محمد امین کی دس ما ہ کی معصوم بچی جھلس کر جان کی با زی ہا رگئی جبکہ آتشزدگی کے باعث کمرے میں مو جو د فرنیچر، کپڑے و دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

دریں اثنا کوئٹہ میں گیس لیکچ کے باعث دھماکے سے خواتین اور بچوں سمیت 7افراد جھل کر زخمی ہو گئے۔

پو لیس کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کے علا قے پشتون آباد میں واقع محمود آباد میں گھر میں گیس لیکچ کے باعث دھماکہ ہوا۔

جس کے نتیجے میں فیض اللہ،سعد اللہ،زین اللہ،بی بی جان،سلمی بی بی،یاسینہ،آمنہ جھلس کر زخمی ہو گئے۔

پو لیس نے زخمیوں کو فوری طور پر طبی امدا دکے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔

مزید کارروائی جا ری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here