بلوچ بزرگ رہنمایوسف مستی خان کوگوادرسے گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ردعمل پر دھرنا منتظمین نے پولیس تھانے کے گھیراؤ کا اعلان کردیا ہے۔
اس سلسلے میں گوادر میں جاری دھرنا”بلوچستان کو حق دو“ تحریک کے قائد مولانا ہدایت الرحمان کا کہنا تھا کہ پولیس نے گھر پر چھاپہ مارکر انہیں گرفتار کرلیا ہے۔
انہوں نے دھرنے سے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یوسف مستی ہمارے مہمان ہیں اور وہ ایک سیاستدا ن ہیں، انہیں اپنی موقف بیان کرنے کی مکمل آزادی ہے۔
انہوں نے پولیس کوتنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر بلوچ رہنما کو آج عصر تک رہا نہیں گیا تھا تو بعد نماز عصر جاری دھرناایک ریلی کی شکل میں گوادرپولیس تھانے کا گھیراؤ کرے گا۔
واضع رہے کہگوادردھرنا آج پچیس دنوں سے جاری ہے۔
گذشتہ روز یوسف مستی خان دھرنے کے شرکاء سے اظہار یکجہتی کرنے کے لئے کراچی سے گوادرآئے ہوئے تھے۔
یوسف مستی خان نے گذشتہ روز دھرنا شرکا سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی عسکری اسٹبلشمنٹ کوسخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر بلوچ ”را“ کے ایجنٹ ہیں تو وہ امریکا کے ایجنٹ ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق بزرگ بلوچ رہنما کو پاکستانی عسکری اسٹیبلشمنٹ کی ایما پر پولیس نے حراست میں لیا ہے۔