بلوچ اگر ”را“ کے ایجنٹ ہیں توپاکستان بھی امریکا کا ایجنٹ ہے،یوسف مستی خان

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

گوادر:بلوچ قوم پرست رہنما یوسف مستی خان نے کہا کہ حق دو بلوچستان تحریک کی جزبہ اور ولولہ دیکھ کر یقین ہوتا ہے حکمران آپ لوگوں کی قدم چھومیں گے،گوادر میں جاری حق دو بلوچستان کے دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست پاکستان آگر بلوچ کو غلام سمجھتا ہے تو ہمیں غلامی قبول نہیں بلوچ قوم کو اگر را کا ایجنٹ سمجھتے ہو پھر تم بھی امریکہ کے ایجنٹ ہو۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ آپ کے آقاؤں سے لڑے ہیں ہم جھکنے والے نہیں لڑنے والے ہیں ہمیں مجبور کرو گے ہم اس سے زیادہ لڑینگے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح آپ نے ہمارے پیاروں کو شہید کیا ہے ہم بھی قربانی دینے سے گریز نہیں کرینگے۔بلوچستان کی سر زمین بلوچ کی ہے آپ مجھ سے پوچھتے ہوں کہاں سے آرہے ہو کہاں جارہے ہو۔

انہوں نے کہا کہ میری زمین میں اگر زبان ہوتا تو آپ سے پوچھتا تم کہاں سے ہو؟

انہوں نے کہا کہ اس ریاست نے نواب نوروز خان اور انکے ساتھیوں کو قرآن کے نام پر دھوکہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ جبری قبضہ کے بعد اس ریاست کی رویہ ظالمانہ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست پاکستان کو ہمارے ماہی گیروں کسانوں سے کوئی واسطہ نہیں ہے یہ تحریک ایک انقلاب ہے اور میں بتا دینا چاہتا ہوں ان لوگوں کو یہ تحریک کسی جماعت کا نہیں ہے صرف مظلوم کی تحریک ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے ماہیگیر حق دو بلوچستان کے تحریک کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور بلوچستان کو حق دو تحریک کو پھیلانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مظلوم بلوچ کے حقوق کے لیے سردار اور معتبروں کو شکست دینا ہوگا کیونکہ اس ملک کے اصل وارث یہ عوام ہیں۔اس تحریک کو تنظیمی شکل دی جائے اورپورے بلوچستان میں پھیلانا ہے۔یہ تحریک یقینی معنوں میں مظلوم کی آواز ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں حکمرانوں کو بتانا چاہتا ہوں تب تک نہیں مرونگا جب تک بلوچوں کو ان کے حقوق نہیں ملیں گے۔

دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ جدوجہد جاری رکھیں گے اور اپنے مطالبات کی حق میں لوگوں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں دھرنے کے رخ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایف سی سے بلوچستان کو نجات دلانے کی جدوجہد میں سرحدی کاروبار سے منسلک لوگ ایف سی کے دربار میں میں نہیں بلکہ یہاں آجائیں۔

انہوں نے کہا کہ دس دسمبر کی تاریخی ریلی کو روکنے کے لئے اگر انتظامیہ حرکت میں آگئی تو شاہراہوں کو بند کرکے وہاں بیٹھ جائیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment