پشین میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، مو سیٰ خیل سے لاش بر آمد

0
210
The dead man's body. Focus on hand

پشین میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق توبہ کاکڑی میں نامعلوم افراد نے زمین کے تنازعے پر لڑائی جھگڑے میں فائرنگ کرکے فیض اللہ ولد محمد جان قوم بارگزی ساکن کلی سورٹال توبہ کاکڑی برشور ضلع پشین کو ہلاک کردیا۔

اطلاع ملنے پر لیویز برشورنے جائے وقوع پر پہنچ کر لاش کو سول ہسپتال منتقل کر دیا اور مزید کاروائی لیویز تھانہ برشور نے شروع کر دی ہے۔

دریں اثنا ضلع مو سیٰ خیل کے علاقے میں ایک شخص کی لاش بر آمد کرلی گئی ہے۔

لیویز کے مطابق بدھ کو ضلع مو سیٰ خیل کے علا قے کینگری میں کھجوری کے مقام پر لیویز کو ایک شخص کی لاش ملی جسے گو لیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔

لیویز نے لاش کو تحویل میں ہسپتا ل منتقل کر دیا تاہم آخر ی اطلاعات تک لاش کی شناخت نہیں ہو سکی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here