پنجگور: ریاستی ڈیتھ اسکواڈ اور بلوچ سرمچاروں کے مابین جھڑپ، 5افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ اور بلوچ سرمچاروں کے مابین جھڑپ میں 5 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے پیرجالگ میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ اور بلوچ سرمچاروں کے مابین جھڑپ میں 5 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق جھڑپ کا آغاز آج صبح ہوا جبکہ بعد میں مسلح افراد کی مدد کے لئے فورسز بھی بڑی تعداد میں مذکورہ علاقے میں پہنچ گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق حملے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں جن کا تعلق ریاستی ڈیتھ اسکواڈ سے ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں جانب تاحال جھڑپوں کی اطلات آرہی ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment