سراج الحق کو گوادر دھرنے کو سبوتاژ کرنے کیلئے بھیجاگیا، رحیم بلوچ ایڈووکیٹ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سابق چیئرمین،بی این ایم کے سابق مرکزی سیکریٹری جنرل وآزادی پسند رہنما رحیم بلوچ ایڈووکیٹ نے سماجی ربطے کی ویب سائٹ ٹیوٹر پراپنے دو مختلف ٹویٹ میں کہا ہے کہ مولانا سراج الحق کی تقریرسے لگتاہے وہ گوادر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے نہیں آیابلکہ ان کی اتحاد اور یکجہتی سبوتاژ کرنے کیلئے بھیجاگیاہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ قوم، بالخصوص گوادر کے عوام کو ساحل و سمندر سے بیدخل کرنے کے سامراجی منصوبہ سی پیک کی حمایت سے ان کی آمد کا مقصد عیاں ہے۔

https://twitter.com/rahimbalochh/status/1467948897448431626?s=24

اپنے دوسرے ٹویٹ میں انہوں نے سندھی قوم کو انکی یوم ثقافت پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ سندھی یومِ ثقافت 2021 کے موقع پر میں سندھی عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ثقافت کسی بھی قوم کی تشکیل کا بنیادی عنصر ہے۔ یہ کسی بھی قوم کی شناخت کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ آزاد قومیں یا آزادی کی آرزو رکھنے والی قومیں ہی اپنی ثقافت کو بچا سکتی ہیں۔

https://twitter.com/rahimbalochh/status/1467557129699700749?s=24
Share This Article
Leave a Comment