اسلام آباد میں قومی سلامتی کمیٹی کے منعقدہ اجلاس میں جبری گمشدگی کے معاملے پر پاکستان کے وفاقی وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری اورانوارالحق کاکڑ کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔
وفاقی وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری کے جبری گمشدگی کے معاملے پر سوالات پر سینیٹر انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ آپ کو اس طرح کے سوالات کابینہ اجلاس میں پوچھنے چاہیئں۔ آپ جبری گمشدگی کے معاملے پر چیمپئن بنتی ہیں تو استعفیٰ کیوں نہیں دیتیں۔بی ایل اے کے دہشتگردوں کے ظلم کا شکار ہونے والوں کے خلاف کون بولے گا؟ایم کیو ایم کے دور میں بھی لوگ لاپتہ ہوتے رہے ان پر کوئی بات نہیں کرتا۔