کیچ سے فورسز ہاتھوں 2 نوجوان جبری طور پرلاپتہ،کوئٹہ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

کیچ سے فورسز کے ہاتھوں 2 نوجوان جبری طور پرلاپتہ ہوگئے جبکہ کوئٹہ میں گاڈی پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

مقامی میڈیا ”دی بلوچستان پوسٹ“ کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے دو نوجوانوں کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منقتل کردیا ہے۔

فورسز کے ہاتھوں حراست بعد لاپتہ ہونے والوں کی شناخت سعید احمد ولد علی محمد سکنہ جمک کورگوپ اور گیارہ سالہ بختیار کے ناموں سے ہوئی ہے۔

دونوں افراد کو چار ماہ قبل پاکستانی فورسز نے تربت زیارت سر ان کے گھر سے حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ افراد میں شامل گیارہ سالہ بختیار بلوچ کے والد کے مطابق انکے بیٹے کو فورسز نے بناہ کسی جرم کو حراست میں لیکر حبس بے جاں میں رکھا ہے اگر بیٹے پر کسی قسم کا الزام ہے تو عدالت میں لاکر انصاف فراہم کیا جائے۔

دریں اثنا بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں اسٹیوٹ روڈ پر فائرنگ گاڑی پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اسٹیوٹ روڈ پر پیش آیا۔

لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment