گڈانی میں مولانا ہدایت رحمان کی حمایت میں ماہی گیروں نے ریلی نکالی۔
گڈانی موڑ پر لگے مولانا ہدایت الرحمان کی حمایت میں دھرنا کیمپ میں گڈانی کے ماہیکیروں و مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے ہاتھوں میں پلے کارڈ لئے ریلی کی شکل میں دھرنا کیمپ پہنچے جہاں کیمپ میں موجود جماعت اسلامی و مکران کراچی ٹرک ایسوسی ایشن کے رہنماؤں و کارکنوں و کیمپ میں موجود دیگر طبقہ فکر کے عوام نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔
دھرنا کے شرکا میں گڈانی سے تعلق رکھنے والے سابق کونسلر مولا بخش حیدر، نیشنل پارٹی کے الہٰی بخش محمد حسنی نے خطاب کیا جماعت اسلامی یوتھ بلوچستان کے محمد جان مری نے خطاب کرتے ہونے کہاکہ ہمارے مطالبات جائز ہیں ہم ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف نہیں ہمیں اپنے جائز حقوق درکار ہیں ہماری تذلیل نہ ہو اپنے ملک میں ہماری روزگار پر کجا نیٹ وائرنیٹ و دیگر غیرقانونی طریقے سے ڈھاکہ نہ ڈالا جائے صاف پانی روزگار بارڈر پر لیگل روزگار کرنے دیا جائے۔
ہم قانون کی خلاف ورزی نہیں کرتے اداروں کی قدر کرتے ہیں ہمارے جائز مطالبات کو تسلیم کیا جائے مولابخش حیدر و الہٰی بخش محمد حسنی نے کہاکہ گڈانی میں ٹرالر مافیا وائرنیٹ مافیا کو روکا جائے گڈانی جیٹی کر فحال کیا جائے تاکہ گڈانی کے غریب ماہیگیر نان شبینہ کا محتاج نہ ہوں اور مقامی انڈسٹریز میں روزگار فراہم کیا جائے ریلی میں ماہی گیروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔