گوادر میں فورسز کی تعیناتی جمہوری آوازوں کو دبانا ہے، اختر مینگل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بی این پی کے قائد سردار اختر مینگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرحکومت بلوچستان کی جانب سے 5500پولیس اہلکاروں کی تعیناتی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہ گوادر میں فورسز کی تعیناتی پرامن احتجاج کے دوران آگ کو ہوا دینے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہزاروں شہری سالوں سے جاری ناانصافی،عدم مساوات اور محرومی کے خلاف سڑکوں پر نکلے ہوئے ہیں۔

فورسز کو تعینا ت کرنا جمہوری آوازوں کو دبانا ہے۔

انہوں نے ٹویٹ کے آخر میں لکھا ہے ”حق دو بلوچستان کو“

واضع رہے کہ گوادر میں حقوق کیلئے جاری تحریک کو بلوچستان سطح پر وسیع کرکے اس کا نام بلوچستان کو حق دو کے نام پر رکھ دیا گیا۔

Share This Article
Leave a Comment